کھیلملتان ٹیسٹ سیریز برابر، ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیدی ویب ڈیسک Time27 جنوری ، 2025 Facebook

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ ویسٹ انڈیز نے تیسرے دن 120 رنز سے جیت لیا https://shorturl.at/osnkt ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 245 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 133 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور یوں 1990 کے بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان میں پہلا ٹیسٹ جیتا https://shorturl.at/osnkt کھیل کے تیسرے دن کے آغاز پر ہی سعود شکیل 13 اور نائٹ واچ مین کاشف علی ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے، جب کہ سلمان علی آگا 15 رنز پر پویلین لوٹے۔ اس کے علاوہ ساجد خان 7، نعمان علی 6 اور محمد رضوان 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز اور دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم مشکلات سے دوچار ہوگئی اور ویسٹ انڈیز کے 254 رنز کے تعاقب میں 76 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔ کپتان شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رن بنا سکے،کامران غلام 19 اور بابر اعظم 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ https://shorturl.at/osnkt ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز 9 رن کی برتری کے ساتھ شروع کی تھی، کپتان بریتھ ویٹ اور میکائیل لوئیس نے 50 رنز کی بنیاد رکھی، میکائل 7 رن بنا کر آؤٹ ہوئے پھر عامر جنگو نے کپتان کے ساتھ اسکور 92 تک پہنچایا۔ بریتھ ویٹ کی 52 رنز کی اننگز نعمان علی نے تمام کی، اس کے بعد رنز بھی بنتے رہے اور وکٹیں بھی گرتی رہیں۔ ویڈیو: ساجد خان کی اسپن نے ویسٹ انڈیز کے بیٹر کو پریشان کردیا املاچ نے 35 اور سنکلیئر نے 28 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کیلئے 254 رنز کا ہدف دیا۔ نعمان علی اور ساجد خان نے چار چار وکٹیں حاصل کیں، ابرار اور کاشف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا

Comments

Popular posts from this blog

صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ ہونے کے لیے دعاؤں کی اپیل "میں اپنی پوری کوشش کروں گا اور اسی طرح ڈاکٹر میرے ساتھ کام کریں گے،" ٹاپ آرڈر بلے باز کہتے ہیں۔